27 مارچ 2015 - 11:31
جنگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ یا وعدہ نہیں کیا

پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد، سعودی عرب پر جارحیت کی صورت میں آل سعود حکومت کا ساتھ دے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان آل سعود کا بھرپور دفاع کرے گا، انہوں نے کہا کہ تاحال کسی جنگ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے نہ وعدہ۔ کسی بھی فوجی اقدام سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواجہ اصف نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے دفاع کی بات کی ہے، کسی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا جائے گا جس کے منفی اثرات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں شمولیت کا فیصلہ یا وعدہ نہیں کیا۔ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام مسلم امہ اس وقت تفرقے کا شکار ہے، مسلم ممالک کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں اختلافات ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ امید ہے کہ عرب لیگ اس مسئلے کا حل نکال لے گی۔ واضح رہے سعودی عرب سے وابستہ بعض حلقوں نے خبردی تھی کہ پاکستان نے یمن کے عوامی انقلاب کو کچلنے کے لئے رضا کارانہ طور پر امریکی ایما پرشروع کی جانے والی اس جنگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے- پاکستان کے بعض سیاسی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت کہ جب یمن کے خلاف جارحیت کے تعلق سے خود سعودی شہزادوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگۓ ہیں، پاکستان کو آل سعود کا ساتھ دینے کی غلطی نہيں کرنی چاہيے- دوسری جانب بعض پاکستانی اخباری حلقوں نے پاکستانی فوج کو خلیج فارس کے عرب حکمرانوں کی حمایت کے لئے کرائے کے فوجیوں کے طور پر استعمال کئے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے-

.......

/169